HAZRAT MOULANA SALMAN NADWI KA AMEER MUAWIA KI TANAZUA KHEZ BAYAN PAR SAAF JAWAB


HAZRAT MOULANA SALMAN NADWI KA AMEER MUAWIA KI TANAZUA KHEZ BAYAN PAR SAAF JAWAB .COLLECTED FROM WHATSAPP .
                                                 
                                                            *صاف اور واضح بیان*


حضرت علی اور حضرت معاویہ کے بارے میں میرے بعض بیانات پر ناواقفوں کم علموں اور نام نہاد مولویوں نے جو شور و غوغا مچایا،اس نے الحمد اللہ مجھے اب واضح بیان دینے کا موقع فراہم کیا. امت میں اہلسنت وہ ہیں جو رافضیت اور ناصبیت کے بیج کا موقف رکھتے ہیں،رافضی شیعہ برسر باطل ہیں، جو حضرات ابوبکر و عمر عثمان ۔رضی اللہ عنھم۔پر لعن طعن کرتے ہیں،حضرت عائشہ صدیقہ۔رضی اللہ عنہا۔پر تہمت لگاتے ہیں،اکثر صحابہ کی تکفیر کرتے ہیں،وہ ملعون ہیں،امت میں ناصبی وہ ہیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ پر حضرت معاویہ کو ترجیح دیتے ہیں حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں یزید کا دفاع کرتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی متواتر حدیث اذکرکم اللہ فی اھل بیتی،ترکت فیکم امرین لن تضلوا ماتمسکتم بہما کتاب اللہ وعترتی_اہل بیتی_یہ حدیث ٢٠_٢٥_کبار صحابہ سے منقول ہے،اس کی صحت پر تمام محدثین کا اتفاق ہے۔کہ بیان سے گریز کرتے ہیں اور اس کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتے وہ ناصبی ہیں جو اہل بیت کی تعظیم نہیں کرتے ان سے محبت نہیں کرتے جو حضرت زین العابدین،حضرت زید بن علی،حضرت محمد الباقر،حضرت محمد جعفر الصادق،اور ائمہ اہل بیت کو اپنا امام نہیں مانتے جبکہ امام ابوحنیفہ امام مالک امام شافعی اہل بیت سے تعلق کی بنیاد پر کوڑوں اور جیل کی سزا برداشت کرتے رہے ایسے لوگ نام نہاد اہل سنت ہیں دراصل اہل سنت میں گھس بیٹھیے یہ ناصبی ہیں،اہلسنت میں جو علمائے حق ہیں ان سے میں یہ پوچھتا ہوں کہ امیر المومنین خلیفہ راشد حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں حضرت معاویہ باغی تھے کہ نہیں اگر خلیفہ راشد کے خلاف بغاوت کے باوجود،اور تمام علمائے اہل سنت کے نزدیک فاسق یزید کو بڑے بڑے صحابہ کو چھوڑکر جانشین بنانے کے باوجود،جمعہ کے خطبوں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ پر ان کے گورنروں کے لعن طعن کے باوجود، جس کی روایتیں اہل سنت علماء، محدثین،اور مورخین کی کتابوں میں بکثرت موجود ہیں_وہ تنقید سے بالاتر ہیں،اہلسنت کے علماء حق کا اگر یہی فتوی ہے تو میں اختلاف سے بچنے،اور امت کی اجتماعیت کے لیے اپنی تمام باتوں سے رجوع کرتاہوں،امت اختلافات سے زارونزار ہے،میں نہیں چاہتا کہ شورش پیدا کرنے والوں کو موقع ملے

*تحریر: سلمان حسینی ندوی*

بتاریخ٢٥محرم الحرام۔١٤٤٠ھ

Comments

Popular posts from this blog

(BANGLA) MAULANA HUSSAIN AHMAD MADANIR EKTI OPORBA EKTI GHATANA.