ULAMA-E- KIRAM KO BUSINESS PAR BHI DHIYAN DENA CHAHIYE , MUFTY MAHMOD ASHRAF USMANI MUFTY-E- DARUL ULOOM KARACHI.
ULAMA-E- KIRAM KO BUSINESS PAR BHI DHIYAN DENA CHAHIYE, MUFTY MAHMOD ASHRAF USMANI MUFTY-E- DARUL ULOOM KARACHI.
علماء کے لئے بہت ہی ضروری ہے کہ وہ دینی خدمات کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کریں. کیونکہ آج علماء نے صرف مساجد کے شعبے کو پکڑے رکھا ہے تو امت میں کتاب الصلوۃ آ گئی. اور نماز کے متعلق شعبے زندہ ہو رہے ہیں. لیکن علماء کاروبار میں نہیں لگے جس کے نتیجے میں امت میں کتاب البیوع نہیں آ رہی. اور مسلمانوں کے اکثر بازار حرام جھوٹ دھوکہ غبن پر مبنی ہو گئے ہیں حالانکہ عبادات مالیہ و بدنیہ کی مقبولیت کے رزق حلال ہونا اس کے شرائط میں سے ہیں جس دن علماء دینی خدمات کے ساتھ ساتھ کاروبار میں لگیں گے تو ان شاء اللہ امت میں رزق حلال شروع ہو جائے گا
کبار علماء نے تجارت کا مشغلہ رکھا ہے علامہ قدوری
علامہ کسائی
علامہ صابونی
دگر اپنے پیشہ کی وجہ سے ہی اس وصف سے مشہور ہوئے
سفیان ثوری علیہ الرحمہ نے علماء کو ترغیب دیتے ہوئے فرمایا
لولا هذہ الدنانیر لتمندل بنا
هؤلاء الامراء والملوک
اگر یہ روپیہ پیسہ ہم علماء کے پاس نہ ہوں تو یہ مالدار قسم کے حضرات ہم علماء کو
منہ پوچھنے کا رومال بنالیویں
کسی بھی دینی محنت کے ساتھ حلال رزق کیلئے دنیا کا کچھ کام بھی کرنا چاہیے، تاکہ دوسروں کی جیبوں کی طرف نظر نہ جائے، اور اپنی ضروریات کے معاملے میں بےفکر ہوں، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ دوسروں کو اسی کی تلقین فرماتے تھے.
(مفتی محمود اشرف صاحب عثمانی مدظلہ
مفتی دارالعلوم کراچی)
Here is some Electronic items you can buy in Cheap rate.

Comments
Post a Comment